عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے مقدمے کے مدعی ایس ایچ او انتقال کرگئے

ایس ایچ او عامر شہزاد کا انتقال ہارٹ اٹیک کے باعث ہوا۔


ویب ڈیسک April 09, 2023
لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر قاتلانہ حملے کے وقت عامرشہزاد ایس ایچ او وزیرآباد تھے،( فوٹو: ایکسپریس )

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلہ حملے کے مقدمے میں مدعی ایس ایچ او انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پرہونے والے قاتلانہ حملے کے مقدمے کے مدعی ایس ایچ او عامر شہزاد انتقال کرگئے۔ ان کا انتقال ہارٹ اٹیک کے باعث ہوا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے دوران 3 نومبر 2022 کو وزیرآباد میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

عامر شہزاد ان دنوں ایس ایچ او صدر وزیرآباد تعینات تھے۔ان کے بیان پر عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ سٹی وزیرآباد تھانے میں درج ہوا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں