پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والا گرفتار

سیاسی پارٹی اور عادل راجہ نامی شخص پاک فوج کے خلاف مہم چلانے والوں کی پشت پناہی کرتے ہیں، گرفتار ملزم

سابقہ خاتون ایم این اے اور عادل راجہ پاک فوج کے خلاف مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے لیے ہمیں بھیجتے ہیں، ملزم ( فوٹو: فائل )

ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر پاک فوج اور دیگر اداروں کے خلاف مہم چلانےوالے شخص واصف کاظمی کو گرفتار کرلیا ہے۔ دوران گرفتاری ملزم کے سیاسی پارٹی سے تعلق کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

گرفتار ملزم واصف کاظمی نےانکشاف کیا کہ ایک سیاسی پارٹی اور عادل راجہ نامی شخص سوشل میڈیا پر پاک فوج اور اداروں کے خلاف مہم چلانے والوں کی پشت پناہی کرتے ہیں۔

گرفتار ملزم نے مزید بتایا کہ سابقہ خاتون ایم این اے اور عادل راجہ پاک فوج کے خلاف مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے لیے ہمیں بھیجتے ہیں۔


واصف کاظمی نے ایف آئی اے کو بتایا کہ میجر عادل راجہ اور مخدوم شہاب الدین سے برطانیہ میں ایک دوست کے ذریعے ملاقات ہوئی۔

گرفتار ملزم نے مزید بتایا کہ عادل راجہ اور سیاسی پارٹی نے پاک فوج اور ملکی اداروں کے خلاف مہم چلانے کے لیے منظم ٹیم بنا رکھی ہے۔

دریں اثنا واصف کاظمی نے عدالت کے سامنے پاک فوج اور دیگر اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد شیئر کرنے پر معافی مانگ لی۔
Load Next Story