مصر میں ہزاروں برس قبل کاٹے گئے 12 ہاتھ برآمد
خیال ہے کہ 1650 قبل مسیح میں ان افراد کے ہاتھ سزا کے طور پر کاٹے گئے جنہیں جنگی قیدی بنایا گیا تھا
مصر میں آثارِ قدیمہ کے ایک مشہور مقام سے انسانی بریدہ ہاتھوں کے پنجے ملے ہیں جو کلائی سے لے کر انگلیوں تک محفوظ ہیں۔ خیال ہے کہ ان بدنصیبوں کے ہاتھ 3673 برس قبل کاٹے گئے تھے۔
بارہ ہاتھوں میں سے 11 مرد اور ایک خاتون کا ہے۔ اس طرح مصر میں مفتوحہ افواج کے ہاتھ کاٹنے کی سزا کے اولین ثبوت سامنے آئے ہیں۔ یہ ہیکسوس عہد سے تعلق رکھتے ہیں جس کی ابتدا 1650 قبل مسیح میں ہوئی تھی۔
اس عمل کی تقریب کو 'سنہری اعزاز' (گولڈ آف آنر) کا نام دیا جاتا تھا کیونکہ ایک قدیم کتبے پر کندہ اس رسم کے متعلق یہی معلومات ملی ہیں۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ فتح پانے والے فوجی یا سپہ سالار بادشاہ کو خوش کرنے کے لیے ثبوت کے طور پر اس کے بریدہ ہاتھ یا پیر لے کر واپس لوٹتے تھے۔
ہفت روزہ شمارے نیچر میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق طیل الدابہ کے علاقے سے یہ آثار ملے ہیں ۔ جرمن ماہرین 2011 سے یہاں تحقیق کررہے ہیں جو ڈیلٹا کے کنارے قدیم مصری شہر آوارس کے پاس ہی واقع ہے۔
ملنے والے سارے دائیں ہاتھ شاہی تخت والے کمرے سے ملے ہیں اور شاید انہیں شاہی سرگرمیوں میں استعمال کیا جاتا تھا۔ تمام ہاتھوں کے ایکسرے سے انکشاف ہوا ہے کہ انہیں انسانی بازو سے بہت صفائی سے کاٹ کر الگ کیا گیا تھا۔ شاید فراعین بادشاہوں کے سامنے انہیں ٹرافی کے طور پر پیش کیا جاتا رہا تھا۔
ماہرین نے لاکھ کوشش کی کہ ہاتھوں کے علاوہ دیگر اہم اعضا بھی تلاش کرسکیں لیکن انہیں کوئی خاص کامیابی نہیں ملی ہے۔