بلوچستان رواں ماہ دوسری بار زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوفزدہ

ضلع قلعہ سیف اللہ میں زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ ہوئی، یکم اپریل کو زلزلے کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق ہوئے تھے


ویب ڈیسک April 10, 2023
(فوٹو فائل)

بلوچستان میں رواں ماہ دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی وجہ سے شہری خوفزدہ ہوگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صوبے کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.8 ریکارڈ ہوئی جب کہ زلزلے کا مرکز قلعہ سیف اللہ سے 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بلوچستان کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، 3 بچے جاں بحق

واضح رہے کہ رواں ماہ یکم اپریل کی شب بھی بلوچستان کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چمن اور قلعہ عبداللہ میں یکم اپریل کو رات 10 بج کر ایک منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے تھے، جس کے نتیجے میں تین بچوں کے جاں بحق ہونے کے علاوہ خواتین سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں