سندھ میں بورڈز امتحانات آؤٹ سورس کرنے کے نوٹیفکیشن کیخلاف پٹیشن دائر
غیرقانونی اورناقابل عمل نوٹیفکیشنز سے لاکھوں طلبہ، والدین و اساتذہ ذہنی کوفت اورغیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں، درخواست
سندھ میں بورڈز کے امتحانات کو آؤٹ سورس کرنے کے نوٹیفکیشن کی منسوخی کےلیے عدالت عالیہ میں پٹیشن دائر کردی گئی۔
سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن (سپلا) اور آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے یونیورسیٹیز اینڈ بورڈز سندھ کے نوٹی فکیشنز کو روکنے کےلیے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کردی، جس کی سماعت بدھ 12 اپریل کو ہوگی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: امتحانات آؤٹ سورس کرنے کا معاملہ؛چیئرمین تعلیمی بورڈز کو اشتہارجاری کرنے کی ہدایت
درخواست میں بورڈز امتحانات کو آؤٹ سورس کرنے اور کنٹرولنگ اتھارٹی کے خود ساختہ اپنے اختیارات کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے کہ محض چند ہفتے پہلے غیرقانونی اور ناقابل عمل نوٹی فکیشنز سے سندھ کے لاکھوں طلبہ و طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ سمیت تمام بورڈز ذہنی کوفت، تذبذب اور غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔
مزید پڑھین: امتحانات آؤٹ سورس کرنے کو مسترد کرتے ہیں، اساتذہ تنظیموں کی پریس کانفرنس
قبل ازیں سپلا اور آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے وزیر یونیورسیٹیز اینڈ بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو سے ملاقات میں تمام مسائل کی نشاندہی کی۔ وزیراعلیٰ سندھ، وزیر تعلیم سندھ، سیکرٹری یونیورسیٹیز اینڈ بورڈز، سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن، سیکرٹری کالجز ایجوکیشن کو بھی تحریری طور پر خدشات اور تحفظات سے آگاہ کیا۔