کامران ٹیسوری کو چوری کے الزام میں گرفتار کروانے والا نوجوان زیر حراست

مجاہدخواجہ نے 2008ء میں موٹرسائیکل اور رقم چوری کا مقدمہ درج کرانے پرچند ماہ قبل گورنر سندھ سے ملاقات میں معذرت کی تھی

(فوٹو فائل)

موجودہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو 15 سال قبل چوری کے الزام میں گرفتار کروانے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوجوان مجاہد خواجہ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ٹنڈوباگو کے رہائشی مجاہد خواجہ نے2008 میں کامران ٹیسوری کے خلاف موٹر سائیکل اور نقد رقم چوری کا مقدمہ درج کرایا تھا۔


پولیس نے 20جون2008ء کو ٹنڈوباگو تھانہ میں ایف آئی آر نمبر61/08 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعد موجودہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ٹنڈوباگو پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں گرفتار کیا تھا، تاہم کامران ٹیسوری پولیس موبائل سے کود کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ مجاہد خواجہ نے چند ماہ قبل گورنر سندھ سے ملاقات کرکے مقدمہ درج کرانے پر معذرت کر لی تھی۔ 2008ء میں وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، ڈی آئی جی ثنا اللہ عباسی اور ایس ایس پی فدا مستوئی تھے۔
Load Next Story