عمران خان کا قاتلانہ حملے کے مدعی ایس ایچ او کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ

عامر شہزاد قتل کے مقدمے اور اس کے پیچھے عناصر کو بے نقاب کرنے کے حوالے سے اہم گواہ تھے، عمران خان


ویب ڈیسک April 10, 2023
منی لانڈرنگ مقدمے کے اہم گواہان کی موت کو یاد کرنا بھی اہم ہے، عمران خان:فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے قاتلانہ حملے کے مدعی ایس ایچ او کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ایس ایچ او عامر شہزاد نے نے وزیر آباد میں مجھ پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کیا۔ وہ قتل کے اس منصوبے جس کی تحقیقات جے آئی ٹی کررہی ہے اور اس کے پیچھے کار فرما عناصر کو بے نقاب کرنے کے حوالے سے ایک اہم گواہ تھے۔

مزید پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے مقدمے کے مدعی ایس ایچ او انتقال کرگئے

 

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ریکارڈ کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ جن پراسرار حالات میں ایف آئی اے کے تفتیش کار ڈاکٹر رضوان ،مقصود چپراسی اور شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کے دیگر اہم گواہان کی اموات ہوئیں ان کو یاد کرنا بھی اہم ہے۔

عمران خان نے کہا کہ دل کے دورکے نتیجے میں ایس ایچ او عامر شہزاد کی اچانک وفات کی باضابطہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |