زنا بالجبر ترمیمی بل کیخلاف جے یو آئی کا سینیٹ سے واک آؤٹ

چئیرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔

چئیرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔

زنا بالجبر ایکٹ 2021 میں مزید ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا جس کیخلاف جے یو آئی نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

چئیرمین صادق سنجرانی کی زیر سینیٹ کا اجلاس ہوا۔

بلوچستان عوامی پارٹی کی سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے زناء بالجبر (تفتیش اور سماعت) ایکٹ 2021 میں مزید ترمیم کا بل ایوان میں پیش کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اس بل کو درہم برہم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ہمارے معاشرے میں زناء بالجبر کی متاثرہ پر بھی تنقید کی جاتی ہے اور بلیک میل کیا جاتا ہے۔


مولانا عبدالغفور حیدری نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل پرویزمشرف کے دور میں متعارف ہوا جس کی ہم نے مخالفت کی تھی، زنا کے خلاف قانون سازی میں بالجبر کے ساتھ بالرضاء کو بھی شامل کیا جائے،

وزیر مملکت شہادت اعوان نے کہا کہ ہمارے ہاں زنا بالجبر اور زنا الرضا کے قانون موجود ہیں، میری استدعا ہے کہ اس بل کو نظرثانی کی جائے۔

چئیرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔

زنا بالجبر تفتیش اور سماعت کے ترمیمی بل کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری اور سینیٹر مولانا فیض محمد نے سینیٹ سے واک آؤٹ کیا۔
Load Next Story