آئین گولڈن جوبلی جسٹس فائز حکومتی بنچز پر وزیراعظم کیساتھ بیٹھے

فائز عیسیٰ پاکستان کے آئین کی گولڈن جوبلی تقریب میں شریک ہوئے


ویب ڈیسک April 10, 2023
فائز عیسیٰ پاکستان کے آئین کی گولڈن جوبلی تقریب میں شریک ہوئے

جسٹس فائز عیسیٰ آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کے قریب حکومتی نشستوں پر براجمان ہوئے۔

1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریب کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو، وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر حکومتی اراکین بھی شریک ہوئے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔