ایپل موبائل اسٹور میں انوکھی ڈکیتی لاکھوں ڈالرز کے موبائل چوری

چور باتھ روم کی دیوار میں سوراخ کرکے اسٹور میں داخل ہوئے


ویب ڈیسک April 10, 2023
چور بڑی مہارت سے باتھ روم میں سوراخ کرکے ایپل موبائل اسٹور میں داخل ہوئے؛ فوٹو: ٹوئٹر

ایپل موبائل اسٹور کے باتھ روم میں سوراخ کرکے چور داخل ہو کر 5 لاکھ ڈالرز مالیت کے 400 سے زائد موبائلز چُرالیے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق واشنگٹن کے ایپل اسٹور میں چور مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ باتھ روم میں سوراخ کرکے داخل ہوئے اور 436 آئی فونز، آئی پیڈز اور ایپل گھڑیاں اُڑا لے گئے۔

چوروں نے مہنگے موبائلز تک رسائی انتہائی چالاکی سے حاصل کی۔ دیوار میں شگاف کیا اور باتھ روم میں داخل ہوئے اور وہاں سے موبائلز شیفس تک پہنچے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایپل اسٹور سے تقریباً 5 لاکھ ڈالرز کی مالیت کی چوری ہوئی ہے۔ چوروں نے کافی مہارت سے واردات انجام دی اور کوئی شواہد چھوڑے بغیر فرار ہوگئے۔

ملزمان کو باتھ روم کی دیوار میں سوراخ کرتے، اندر داخل ہوتے اور باہر نکلتے نہیں دیکھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بھی پولیس کو بھی کوئی مدد نہیں ملی۔

حیران کن طور پر جائے واردات سے فرانزک ٹیم کو کسی سے فنگر پرنٹس نہیں ملے۔ تاحال پولیس چوروں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے اور ایپل اسٹور کے مالکان نے بھی کسی پر شک کا اظہار نہیں کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں