ٹی وی تقریر پر بغاوت کا مقدمہ عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

ٹی وی کے ذریعے خطاب لاہور میں کیا، اسلام آباد پولیس کیسے مقدمہ درج کرسکتی ہے؟ عمران خان


ویب ڈیسک April 10, 2023
(فوٹو : فائل)

عمران خان نے تھانہ رمنا اسلام آباد میں درج بغاوت کا مقدمہ خارج کرانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تھانہ رمنا میں 6 اپریل کو بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، عمران خان نے اس مقدمے کے خلاف اپنے وکلاء کے ذریعے پٹیشن دائر کردی جس میں یہ مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں وفاق، آئی جی پنجاب اور اسلام آباد، ایس ایچ او رمنا اور علاقہ مجسٹریٹ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹی وی کے ذریعے خطاب لاہور میں کیا، اسلام آباد پولیس کیسے مقدمہ درج کرسکتی ہے؟ بغاوت کی دفعات کے تحت درج مقدمہ ہماری سیاسی جد وجہد کو دبانے کی کوشش ہے، اسلام آباد پولیس نے غیر قانونی اور بوگس ایف آئی آر درج کی جسے خارج کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں