سونے کی عالمی قیمت بڑھ گئی مقامی قیمت میں کمی
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 217500 روپے اور دس گرام قیمت 186471 روپے کی سطح پر آگئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کے اضافے سے 2027 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 429 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 217500 روپے اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 186471 روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر 2550 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.71 روپے بڑھ کر 2186.21 روپے کی سطح پر آگئی۔