میری موجودگی میں جو سیاسی باتیں ہوئیں ان سے متفق نہیں ہوںجسٹس فائز

ہوسکتا ہے کل یہاں بیٹھے افراد کیخلاف فیصلہ آجائے، جسٹس فائز


ویب ڈیسک April 10, 2023
ہوسکتا ہے کل یہاں بیٹھے افراد کیخلاف فیصلہ آجائے، جسٹس فائز

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ میری موجودگی میں جو سیاسی باتیں ہوئیں ان سے متفق نہیں ہوں۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے قومی آئینی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ادارے کی طرف سے کہنا چاہتا ہوں ہم اس کتاب کیساتھ کھڑے ہیں، اللہ کے بعد اس کتاب کا سایہ ہے، میں قانون کے طریقے سے دیکھتا ہوں اور سیاسی تناظر میں دیکھتا ہوں، سیاست آپ کا کام ہےمیرا نہیں میں چیزوں کو قانون کی نظر سے دیکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئین پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، ہمارا کام قانون کے مطابق بروقت فیصلہ کرنا آپ کا کام عوام کے مفاد میں قانون سازی کرنا ہے، ہمیں آئین پاکستان کی اہمیت پہچان کر اس پر عمل کرنا چاہیے ، ہمارا کام ہے آئین اور قانون کے مطابق جلد فیصلے کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کبھی کبھی دشمنوں سے اتنی نفرت نہیں کرتے جتنی آپس میں کرتے ہیں، اپنی غلطیوں اور نادانیوں کو سمجھ کر آگے بڑھنا چاہیے۔

جسٹس فائز نے کہا کہ آئین کی گولڈن جوبلی میں شرکت کیلئے حاضر ہوا ، دوسرے جج صاحبان اس لیے نہیں آ سکے شاید وہ مصروف تھے، میں نے پوچھا تھا کیا باتیں ہونگی بتایا گیا آئین کی باتیں ہونگی، میری موجودگی میں جو سیاسی باتیں ہوئیں ان سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

جسٹس فائز نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کل اگر یہاں بیٹھے افراد کیخلاف فیصلہ آجائے تو آپ کہیں ہم نے تو آپ کو بلایا تھا پھر ہمارے خلاف فیصلہ دیا، شاید میرے خلاف تنقید ہو، ہم دستور کیساتھ کھڑے رہیں گے اور اسی کے مطابق کام کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں