بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

نوجوان کو ضلع پونچھ میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا

نوجوان کو ضلع پونچھ میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے نام پر سرچ آپریشن کیا اور اس دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا۔

جارحیت پسند بھارتی فوج پورے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھروں میں گھس گئی۔ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔ خواتین کو ہراساں کیا اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔


مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوان کی شہادت کو مقابلہ ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مسلح تھا اور سیکیورٹی فورسز نے اپنے دفاع میں گولیاں چلائیں۔

واضح رہے کہ مودی سرکار میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کو تیز کردیا ہے اور اس دوران بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں۔

 

 
Load Next Story