پاکستانی کوہ پیما اسد میمن ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے نیپال پہنچ گئے

اسد میمن دنیا کی سات بڑی چوٹیوں میں سے چار کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔


Zubair Nazeer Khan April 10, 2023
کامیابی کی صورت میں اسد میمن ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے  آٹھویں پاکستانی ہوں گے۔ ( فوٹو: ایکسپریس )

نوجوان پاکستانی کوہ پیما اسد میمن دنیا کی بلندترین پہاڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے لیے نیپال پہنچ گئے۔

اسد میمن دنیا کی سات بڑی چوٹیوں میں سے چارکو سر کرنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں،

نجی یونیورسٹی کے طالب علم اسدعلی میمن سطح سمندر سے 8 ہزار 8 سو 49 میٹر بلند چوٹی کو سرکرنے کے لیے جانے والی 15 رکنی ٹیم میں شامل واحد پاکستانی کوہ پیما ہیں۔

کامیابی کی صورت میں نیپال کے سلسلہ کوہ، ہمالیہ میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنےو الے وہ آٹھویں پاکستانی ہوں گے۔

واضح رہے کہ دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کرنے کی کوشش میں اب تک چار سو سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں