کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کوبحال کرنے کا فیصلہ

شالیمار ایکسپیرس صبح چھ بجے کراچی سے چلے گی اور شب پونے بارہ بجے لاہور پہنچے گی


Khabar Nigar April 21, 2023
شالیمار ایکسپریس کا روٹ تبدیل کیا گیا ہے اور اب یہ ٹرین فیصل آباد نہیں جائے گی، فوٹو: فائل

ٹرین میں سفر کرنے والوں کے لیے اچھی خبر، شالیمار ایکسپریس یکم مئی سے دوبارہ رواں ہوجائے گی، وزارت ریلوے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت ریلوے نے شالیمار ایکسپریس کو8 ماہ کے تعطل کے بعد یکم مئی سے دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فیصلے کے اطلاق کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جے ٹی او غلام عباس کے دستخطوں سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شالیمار ایکسپریس صبح چھ بجے کراچی کینٹ سے چلے گی اور حیدرآباد، ٹنڈو آدم، نواب شاہ،روہڑی، رحیم یار خان، خان پور، بہاولپور، ملتان کینٹ، خانیوال، ساہیوال، یوسف والا اور رائیونڈ سے ہوتی ہوئی رات گیارہ بج کر پنتالیس منٹ پر لاہور پہنچے گی۔

قبل ازیں شالیمار ایکسپریس کراچی، حیدر آباد، نواب شاہ، روہڑی، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان براستہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ، فیصل آباد اورلاہور چلا کرتی تھی۔

شالیمار ایکسپریس کو دوبارہ چلانے کا فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں8 اپریل کو لاہور ہیڈکوارٹر میں ہونے والے اجلاس کے دوران کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |