کراچی سمیت سندھ کے 26 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع

بلدیاتی انتخابات کی تاریخ آگے بڑھانے کے لیے سیاسی جماعتوں نے بھی درخواست جمع کرائی تھی، الیکشن کمیشن


Staff Reporter April 10, 2023
سندھ میں مختلف کیٹگریز کی 93 نشستوں پر انتخابات اب 7  مئی  کو ہوں گے، الیکشن کمیشن ( فوٹو: فائل )

الیکشن کمیشن نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کی وجہ سے کراچی ڈویژن سمیت سندھ کے 26 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کردی۔

الیکشن کمیشن نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ 18 اپریل سے بڑھا کر 7 مئی مقرر کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کی تاریخ آگے بڑھانے کے لیے سیاسی جماعتوں نے بھی درخواست جمع کرائی تھی۔ اسی کے پیش نظر سندھ کے 26 اضلاع میں پہلے اور دوسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے اب پولنگ 18 اپریل بروز منگل کے بجائے 7 مئی بروز اتوار ہوگی۔

یاد رہے کہ سندھ میں مختلف کیٹگریز کی 93 نشستوں پر انتخابات ہونا ہیں، کراچی میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 11 نشستوں پر امیدواروں کے انتقال کے باعث الیکشن شیڈول ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔