مردم و خانہ شماری کے فیلڈ آپریشن میں مزید پانچ دن کی توسیع

فیلڈ آپریشنز پندرہ اپریل تک جاری رہے گا، ادارہ شماریات کا نوٹی فکیشن


ویب ڈیسک April 10, 2023
فوٹو: فائل

ملک بھر میں جاری مردم و خانہ شماری کے فیلڈ آپریشن میں مزید پانچ دن کی توسیع کردی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مردم و خانہ شماری پر تحفظات کے بعد فیلڈ آپریشن میں مزید پانچ روز کی توسیع کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مردم شماری و خانہ شماری کیلئے فیلڈ آپریشنز پندرہ اپریل تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری کی جارہی ہے، جس پر سندھ کی سیاسی جماعتوں بشمول حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے تحفظات کے اظہار کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں