
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے دائر درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیاکہ کتنے دن کی حفاظتی ضمانت چاہیے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہاکہ ہمیں حفاظتی ضمانت چاہیے لاہور جانا یے، عدالت پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے14 روز میں متعلقہ عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
اس موقع پر وکیل نے کہاکہ ہماری استدعا ہے کیش وصول کی جائے مچلکے کے طور پر،جس پر عدالت نے کہاکہ آپ کیش جمع کروادیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔