ڈاکوؤں نے بینک سے 15 لاکھ روپے لیکر نکلنے والے شہری کو لوٹ لیا
تھانہ نشتر کالونی پولیس نے واردات کا مقدمہ احسان نامی شہری کی مدعیت میں درج کر لیا
نشتر کالونی میں بینک سے 15 لاکھ لیکر نکلنے والے شہری کو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
تھانہ نشتر کالونی پولیس نے واردات کا مقدمہ احسان نامی شہری کی مدعیت میں درج کر لیا جبکہ متاثرہ شہری کے مطابق نشترکالونی کے علاقے رنگ روڈ کے قریب مسلح ملزمان نے لوٹا تھا۔
خیال رہے کہ حالیہ چند ماہ میں ملک بھر میں اسٹریٹ کرائمز میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار ہے کہ شہری علاقوں میں اتنی تعداد میں غیر قانون اسلح کیسے داخل ہوا ہے۔