ملکی صورت حال پر اے این پی کا کُل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

عوامی نیشنل پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس 3 مئی کو اسلام آباد میں ہوگی، امیر حیدر خان ہوتی


ویب ڈیسک April 10, 2023
(فوٹو فائل)

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے ملک میں جاری صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ مرکزی صدر اسفندیارولی خان کی ہدایت اور رہنمائی پر اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو 3 مئی 2023ء کو اسلام آباد میں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ اے پی سی سے پہلے اے این پی کے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 2 مئی کو اسلام آباد میں ہوگا۔

امیر حیدر ہوتی کے مطابق اے پی سی کیلئے سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |