غیرت کی زندگی کے لیے سچا اور منصف ہونا ضروری ہے عمران خان
جب میں بجپن میں صبح کی نماز پڑھتا تھا تو اس کا اثر نہیں ہوتا تھا، میانوالی کو کبھی نہیں بھول سکتا، چیئرمین پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ غیرت کی زندگی گزارنے کے لیے سچا اور منصب (صادق اور امین) ہونا لازمی ہے۔
زمان پارک میں کارکنوں کے ہمراہ افطار کے بعد خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرے سیاسی کیریئر میں میانوالی کی بہت اہمیت ہے اور میں اُسے کسی صورت نہیں بھول سکتا، اگر میانوالی والے مجھے ایم این اے نہ بناتے تو میری سیاست نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ جب میں بچپن میں صبح کی نماز پڑھتا تھا تو مجھے اثر نہیں ہوتا تھا، ابلیس نے کہا میں سجدہ نہیں کرتا یہ مٹی کا بنا میں کا آگ کا بنا ہوں پھر اللہ نے اس کو غرور اور تکبر کی سزا دی جبکہ اللہ نے فرشتوں کو کہا آپ نہیں جانتے میں نے انسان کو کتنی صلاحیتیں دی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ 'غیرت کی زندگی کے لیے صادق اور امین ہونا اور اسلام پر چلنا ضروری ہے، اگر غیرت پیسے سے ہوتی تو 'لندن جانے والے بھگوڑے' کی عزت ہوتی، لیڈر وہی ہوتا ہے جو صادق اور امین ہو، خوف ، پیسے یا کسی بھی بت کے سامنے خوف کی وجہ سے جھکنے والا مشرک ہے اور میری نظر میں وہ سب سے بڑا شرک کرتا ہے'۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے لیے امیدواروں کے چوتھے روز بھی انٹرویوز کیے اور پی پی کے لیے 80 امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے۔ عمران خان روزانہ دوسو سے زائد کارکنوں کو رہائش افطاری کے لئے بلاتے ہیں۔