مہنگی ترین نمبر پلیٹ کا عالمی ریکارڈ

’P7‘ لائسنس پلیٹ 14 کروڑ 97 لاکھ 5 ہزار 356 ڈالرز کی فروخت

(تصویر: انٹرنیٹ)

متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی ایک خیراتی نیلامی میں دنیا کی مہنگی ترین نمبر پلیٹ کی فروخت کا ریکارڈ بن گیا۔

دبئی میں منعقد ہونے والی نیلامی میں انتہائی نایاب اور مطلوب لائسنس پلیٹ اور فون نمبر نیلام کیے گئے۔

نیلامی میں 'P7' لائسنس پلیٹ کی 14 کروڑ 97 لاکھ 5 ہزار 356 ڈالرز کی فروخت نے سب سے مہنگی کار لائسنس پلیٹ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ 2008 میں ابو ظہبی میں منعقد ہونے والی نیلامی میں لائسنس پلیٹ '1' 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئی تھی۔


نیلامی میں یہ کامیاب بولی ٹیلی گرام ایپ کے بانی پیول ویلیریے وچ نے لگائی تھی۔

نیلام ہونے والی دیگر پلیٹوں میں 'AA 19'، 'O71' اور 'Q 22222' شامل ہیں۔

نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کو غذا کی فراہمی کی مہم میں استعمال کیا جائے گا۔
Load Next Story