پروفیسرساوند قتل کیس آپریشن کیلیے رینجرز کی ضرورت ہے آئی جی سندھ
سندھ کے کچے میں انٹلی جنس آپریشن کا مکینزم بنا لیا ہے، غلام نبی میمن
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ پروفیسر اجمل ساوند ہائی پروفائل کیس ہے، کیس میں مطلوب ملزمان جلد گرفتار کیے جائیں گے جبکہ سندھ کے کچے میں انٹلی جنس آپریشن کا مکینزم بنا لیا ہے۔
میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پولیس کے پاس دو راستے ہیں کرائم کو منیج کرنا یا پھر مقابلہ کرنا، مجھے اپنے جوانوں پر بھروسہ ہے وہ لڑنے کے لیے تیار ہیں، لڑائی کے دوران جوانوں نے شہادتیں نوش فرمائی ہیں، ظاھر ہے پولیس لڑائی کرے گی تو ڈاکووں کو تکلیف تو ہوگی۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ حیدرآباد ، مٹیاری ، خیرپور سمیت دیگر اضلاع میں پولیس نے جس طرح امن و امان قائم کیا اسی طرح کشمور میں بھی امن قائم ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ شہریوں اور میڈیا کے ساتھ کی ضرورت ہے، ہم نے سندھ حکومت کو لکھا ہے کہ ہمیں آپریشن کے لیے رینجرز کے جوانوں کی ضرورت ہے، قبائلی تنازعات کا خاتمہ تب ممکن ہوگا جب علاقے کے لوگ امن چاہیں گےْ