پاک نیوزی لینڈ سیریز کیوی ٹیم لاہور پہنچ گئی
نیوزی لینڈ ٹیم کا پی سی بی عہدیداران نے لاہور ائیرپورٹ پر استقبال کیا، کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے
پانچ ٹی20 اور 5 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلیے لاہور پہنچ گئی۔
پاکستان کے خلاف پانچ ٹی20 اور 5 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹام لیتھم ٹیم کی قیادت کررہے ہیں، نیوزی لینڈ ٹیم کا پی سی بی عہدیداران ائیرپورٹ پر استقبال کیا، کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے جب کہ سخت سکیورٹی حصار میں مہمان ٹیم کو ہوٹل پہنچایا گیا۔
کیوی آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بہترین تیاری کے ساتھ آئے ہیں، پاکستانی ٹیم اپنی سرزمین پر سخت حریف ہوگی تاہم اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان، نیوزی لینڈ کے میچز کیلیے آن لائن ٹکٹس کی فروخت کل سے ہوگی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹی20 اور ون ڈے سیریز کھیلیں گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 14 اپریل سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 15 اور تیسرا میچ 17 اپریل کو ہوگا جب کہ 2 ٹی20 راولپنڈی میں 20 اور 24 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔
ون ڈے سیریز کیلیے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 میچز 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں ہی شیڈول ہیں، جس کے بعد دونوں ٹیمیں باقی تین ون ڈے میچز کیلیے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 3، 5 اور 7 مئی کو آمنے سامنے آئیں گی۔