انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ٹیم کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ

انتظامیہ، اے ایس ایف، اے این ایف، کسٹمز، ایف آئی اے اور ہیلتھ حکام سے ملاقات کی


Numainda Express April 11, 2023
وفاقی کابینہ نے آئی ایف سی کی فنانشل ایڈوائزری سروسز لینے کی منظوری دی تھی۔ فوٹو: ورلڈ بینک

انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کیا جو 14 اپریل تک جاری رہے گا۔

آئی ایف سی ٹیم نے ایئرپورٹ انتظامیہ، اے ایس ایف، اے این ایف،کسٹمز، ایف آئی اے اور ایئرپورٹ ہیلتھ حکام سے ملاقات کی۔ ٹیم نے پی آئی اے، ایمریٹس اور سعودی ایئرلائن کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔

ٹیم آج ایئرپورٹ پرگراونڈ ہینڈلنگ ایجنسیز اور جنرل ایوی ایشن نمائندوں سے بھی ملاقات کرے گی۔ آئی ایف سی ٹیم ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ ایئرپورٹ کے مختلف حصوں اور شعبوں کا دورہ بھی کرے گی۔ ٹیم کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کا پہلے ہی دورہ کرچکی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی بورڈ نے آئی ایف سی کی ایڈوائزری خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی تھی۔

حال ہی میں وفاقی کابینہ نے بھی ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے آئی ایف سی کی آئوٹ سورسنگ کے حوالے سے فنانشل ایڈوائزری سروسز لینے کی منظوری دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں