راولپنڈی جھونپڑیوں میں خوفناک آتشزدگی بچہ جھلس کر جاں بحق
آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، ریسکیو 1122 نے کارروائی مکمل کرکے کولنگ کا عمل شروع کردیا
وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں رینج روڈ کے قریب جھونپڑیوں میں خوف ناک آگ لگ گئی، جس کی زدمیں آکر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جھونپڑیوں میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے فوراً پہنچ کر آگ بجھانے کے لیے کارروائی کا آغاز کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ سے 8 جھونپڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔ 6 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر ایک گھنٹے میں قابو پالیا گیا، جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے، جس کے بعد سرچ آپریشن بھی کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق آگ سے جھلس کر 7 سالہ بچہ یاسین جاں بحق ہوگیا، جس کا جسم 100 فی صد جل چکا تھا۔
آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی جب کہ آتشزدگی کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد خاندان بے گھر ہوئے ہیں۔