عمران خان کی بغاوت پراکسانے کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست

عمران خان کیخلاف سیاسی مخالفین کی ایما پر جعلی مقدمات بنائے جارہے ہیں، درخواست میں موقف


ویب ڈیسک April 11, 2023
مقدمات کا مقصد عمران خان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے، درخواست:فوٹو:فائل

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ عدالت نے درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت کو رجسٹرار آفس کے دونوں اعتراضات سے آگاہ کیا۔ ایک اعتراض اخراج مقدمہ سے قبل ضمانت نہ کروانے پر جبکہ دوسرا عمران خان کی پاور آف اٹارنی سے متعلق تھا۔عدالت نے دونوں اعتراضات جوڈیشل سائیڈ پر دور کر کے درخواست کو کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی لاہور میں تقاریر پر اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں چھ اپریل کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عمران خان کیخلاف سیاسی مخالفین کی ایما پر جعلی مقدمات بنائے جارہے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی مخالفین کا مقدمات بنوانے کا مقصد عمران خان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ کرپشن کا کیس نہ ملا تو ساکھ کو نقصان پہنچانے اور بلیک میل کرنے کے لیے ایسے مقدمات بنائے جا رہے۔ ایف آئی آر کے الزامات کو سچ بھی مان لیا جائے تو لاہور میں تقریر پر اسلام آباد میں کیسے مقدمہ درج کیا گیا؟

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں