شوٹنگ کے دوران اندھیرے کے باعث مین ہول میں گر گئی تھی عائشہ عمر
اداکارہ عائشہ عمر نے حال ہی میں اپنی زندگی میں پیش آنے والے خطرناک حادثے کے بارے میں انکشاف کیا ہے
اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں دو مرتبہ خطرناک حادثوں کا شکار ہو چکی ہیں۔
حال ہی میں فریحہ الطاف کے ساتھ پوڈکاسٹ میں عائشہ عمر نے شوبز سمیت اپنی نجی زندگی میں پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
اس دوران عائشہ نے بتایا کہ ان کی زندگی میں دو مرتبہ وہ جان لیوا حادثوں کا شکار ہو چکی ہیں پہلے وہ ایک خطرناک کار حادثے میں بال بال بچ گئیں جبکہ دوسری مرتبہ ایک مین ہول میں جاگریں۔
عائشہ نے بتایا کہ وہ ایک لان برانڈ کی فیشن مہم کے لیے شوٹ لوکیشن پر موجود تھیں اور انہیں اگلے دن کی فٹنگز کے لیے دیر تک وہاں رُکنا پڑا۔ جب وہ وہاں سے گھر لوٹنے سے پہلے فریش ہونے کیلئے باتھ روم استعمال کرنے گئیں تو اندھیرے کے باعث ایک مین ہول میں گر گئیں جس کا ڈھکن کُھلا ہوا تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ اس حادثے کے باعث ان کے پیٹ کے نچلے حصے میں شدید چوٹ آئی اور خون بہنے لگا پھر انہوں نے وہاں موجود ڈرائیور اور اسسٹنٹ کو فوری اسپتال لے جانے کی ہدایت دی جس پر وہ بھی پریشان ہو گئے۔
عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ انہیں 3 گھنٹے شدید تکلیف میں رہنا پڑا جس کے بعد ان کی سرجری ہوئی اور اس کے باعث 4 ہفتوں تک وہ چلنے پھرنے سے قاصر تھیں۔