ایشیاکپ پاکستان میزبانی کا خواب پورا کرنے پر ڈٹ گیا

بھارتی ٹیم آئے یا نیوٹرل مقام پر کھیلے فیصلے کے ورلڈکپ پر اثرات ہوں گے


Sports Reporter April 11, 2023
بھارتی ٹیم آئے یا نیوٹرل مقام پر کھیلے فیصلے کے ورلڈکپ پر اثرات ہوں (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کا خواب پورا کرنے کیلیے ڈٹ گیاَ

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہوگا یہ ہمارا دوٹوک موقف ہے، ایشیائی ایونٹ کا جو فیصلہ ہوا اس کے اثرات ورلڈ کپ پر بھی پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ پی سی بی کیلیے گلے کی ہڈی بن گیا

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ہماری طرف سے یہ ریڈ لائن ہے، بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آئے یا تیسرے ملک میں کھیلے، اگر بھارت نے اپنے میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلے تو یہی ہائبرڈ ماڈل ورلڈ کپ میں پاکستان کیلیے بھی لاگو ہو گا۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بھارت جانے سے انکار پر پاکستان کے آئی سی سی سے تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ باہمی میچ سے بھاری کمائی ہوتی ہے، ایشیا کپ سے دستبردار ہونے پر ہمیں ایک ارب کا نقصان ہو گا.

یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ؛ بائیکاٹ کی پاکستانی دھمکی بھارت کو ''بیک فٹ'' پر لے آئی

نجم سیٹھی نے کہا کہ پہلے ہمارا آئی سی سی کے پیسوں پر انحصار تھا، وہاں سے رقم آتی تو کام چلتا تھا، اب حالات مختلف ہیں،ہم پاکستان سپر لیگ سے اتنے پیسے کما لیتے ہیں کہ اس کا ازالہ کر سکیں،2 ، 3ملین ڈالر کا نقصان اٹھالیں گے۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ حکومتی انکار پر ٹھوس شواہد دینے میں ناکام رہا ہے، بی سی سی آئی سے کہہ دیا کہ حکومت اگر پاکستان جا کر کھیلنے سے منع کر رہی ہے تو تحریری ثبوت دیں، ہماری حکومت اور عوام ہمارے اس موقف کی تائید کرتی ہے کہ آپ نہیں آتے تو ہم وہاں کیسے جائیں۔

مزید پڑھیں: بھارت ایشیاکپ کیلئے نہیں آیا تو پاکستان بھی ورلڈکپ کھیلنے نہ جائے، معین خان

نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشیا کپ کا 80 فیصد ریونیو پاک بھارت میچ سے بنتا ہے، ہم نے تمام ہوم ورک مکمل کر لیا، شیڈول بھی پیش کر دیا، تیسرے ملک کے اضافی اخراجات ایشین کرکٹ کونسل برداشت کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں