پی ایس ایل میں مزید دو ٹیمیں آنے سے فرنچائزز کو نقصان نہیں ہوگا نجم سیٹھی

یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ریونیو بڑھنے پر ان کو منافع سے حصہ ملے گا، سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی

یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ریونیو بڑھنے پر ان کو منافع سے حصہ ملے گا، سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں مزید 2ٹیمیں شامل کرنے سے فرنچائزز کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں مزید 2ٹیمیں شامل کرنے سے فرنچائزز کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، ابھی تک اس معاملے میں بات چیت نہیں ہوئی مگر میری خواہش ہے کہ ٹیموں کی تعداد میں اضافہ ہوا، ان کے خریدار بھی موجود ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل؛ 2 نئی فرنچائزز کون سی ہوں گی؟

نجم سیٹھی نے کہا کہ فرنچائز کو مالی معاملات پر تشویش ہے مگر میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ریونیو بڑھنے پر ان کو منافع سے حصہ ملے گا، اگر کچھ کمی ہوئی تو پی سی بی خسارہ پورا کرے گا۔

واضح رہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ وہ مزید 2 نئی ٹیمیں لانے کے خواہاں ہیں تاہم حتمی فیصلہ فرنچائزز کی مشاورت سے کریں گے جب کہ زلمی کے اونر نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے سوال پوچھنے کا کہا، جس میں ایک صارف نے پوچھا کہ پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیمیں کس شہر کی ہوں گی؟۔ اس سوال کے جواب میں جاوید آفریدی نے کہا کہ سیالکوٹ اور فیصل آباد کی ٹیمیں شامل ہوسکتی ہیں۔
Load Next Story