ورلڈکپ سے قبل پاکستان اپنے فاسٹ بولرز کو روٹیشن پالیسی کے تحت کھلائے بالنگ کوچ

سینئر پیسرز کو آرام دینا بہت ضروری ہے تاکہ وہ عالمی ٹورنامنٹ میں پرفارم کرسکیں، عمر گل


ویب ڈیسک April 11, 2023
سینئر پیسرز کو آرام دینا بہت ضروری ہے تاکہ وہ عالمی ٹورنامنٹ میں پرفارم کرسکیں، عمر گل (فوٹو: پی سی بی)

قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ عمر گُل نے پاکستان کو بھارت میں شیڈول ورلڈکپ سے قبل اپنے اٹیکنگ فاسٹ بولرز کو روٹیشن پالیسی کے تحت کھلانے کا مشورہ دیا ہے۔

سابق فاسٹ بولر اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے بالنگ کوچ کے فرائض سرانجام دینے والے عمر گل کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ورلڈکپ سے قبل پاکستان کو اپنے فاسٹ بالرز کو 'روٹیشن پالیسی' کے تحت کھلانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ اچھے فاسٹ باؤلرز ہیں جو 140+ پر باؤلنگ کر سکتے ہیں، سینئر پیسرز کو آرام دینا بہت ضروری ہے تاکہ وہ عالمی ٹورنامنٹ میں پرفارم کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی اس پر غور کر رہی ہے کیونکہ یہ وقت بہت اہم ہے، ہم اس وقت کسی پلئیر کی انجری کو برداشت نہیں کرسکتے، مجھے خوشی ہے کہ بورڈ نے مجھ پر اعتماد کیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ 2023 کیلئے ہمارے ذہن میں 30 کھلاڑیوں کے نام ہیں، چیف سلیکٹر

عمر گل کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت اچھے اور با صلاحیت تیز گیند باز ہیں، میں صرف ان کے ساتھ وقت گزارنے کی کوشش کرتا ہوں اور انہیں بتاتا ہوں کہ کریز پر نئے بلےباز سے کیسے نمٹا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں