آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ بھی پی ایس ایل کھیلنے کیلئے بےتاب
اسمتھ نے خواہش کا اظہار انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران کیا
بھارت کو سال 2019 کے بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے والی ٹیم کے آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کلے آٹھویں ایڈیشن نے ریکارڈ توڑ مقبولیت حاصل کی ہے جس وجہ سے بین الااقوامی کرکٹرز کی ایک بڑی فہرست فرنچائز لیگ میں دلچسپی دکھا رہی ہے اور ٹورنامنٹ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔
پی ایس ایل کی مقبولیت اور دلچسپ مقابلوں نے آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کو بھی اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے اور وہ ٹورنامنٹ کھیلنے کی بےتاب ہیں۔
مزید پڑھیں: پلیئرز کی ملک پر پی ایس ایل کو ترجیح، انگلش بورڈ پریشان
اسمتھ نے انسٹاگرام کے لائیو سیشن کے دوران پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا جب ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ پی ایس ایل کب کھیلیں گے؟جس کا جواب دیتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پی ایس ایل واقعی ایک شاندار ایونٹ ہے میں اس شرکت کرنا پسند کروں گا۔
قبل ازیں انگلش کرکٹرز کی ملک پر پی ایس ایل کو ترجیح دینے سے بورڈ پریشان ہوگیا تھا، حکام نے پلیئرز کی اپنے ساتھ وفاداری برقراررکھنے کیلیے انھیں دولت کی بیڑیاں پہنانے کا فیصلہ کیا تھا، اس سلسلے میں کھلاڑیوں کو نہ صرف ملٹی ایئر معاہدے دیے جائیں گے بلکہ میچ فیس میں بھی اضافہ ہوگا۔