
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو گیم ایڈاپشن پر مبنی فلم دی سُپر ماریو بروز کو مقامی و عالمی باکس آفس پر خوب پزیرائی مل رہی ہے فلم ریلیز کے ایک ہفتے میں ہی دنیا بھر سے 37.7 کروڑ ڈالرز کا بزنس کر چکی ہے۔
دی سپر ماریو بروز مقامی باکس آفس سے 20.4 کروڑ جبکہ عالمی باکس آفس سے 17.3 کروڑ ڈالرز کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جس کے بعد اسے دوسری بڑی اینی میٹڈ اوپننگ قرار دیا جارہا ہے۔
ایرن ہورواتھ اور مائیکل جلینک کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں کرس پریٹ نے 'ماریو' کا کردار اپنی آواز میں نبھایا ہے۔
یاد رہے کہ 'دی سُپر ماریو بروز' 5 اپریل کو ریلیز ہوئی تھی اینیمیٹد فلموں کے شائقین کی جانب سے اس فلم کو بہت پسند کیا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ اس وقت مقامی باکس آفس پر فلم 'دی سپر ماریو بروز' پہلے نمبر پر اسکور کر رہی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔