الیکشن کمیشن نے پنجاب انتخابات فنڈز کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے


ویب ڈیسک April 11, 2023
سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات کے فنڈز کی دستیابی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

الیکشن کمیشن حکام رجسٹرار سپریم کورٹ کے دفتر گئے اور سربمہر رپورٹ وہاں جمع کرائی۔

سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو وفاقی حکومت کو انتخابات کیلئے 10 اپریل تک 21 ارب جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 11 اپریل کو فنڈز ملنے یا نہ ملنے کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا انتخابات کیلیے فنڈز دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے وفاقی اور نگراں پنجاب حکومت کو سیکورٹی پلان بھی الیکشن کمیشن کو جمع کروانے کا حکم دے رکھا ہے۔ سیکورٹی پلان 16 اپریل تک جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کروانے اور الیکشن کمیشن،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اس کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات دی رکھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں