لاہور سابق کرکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

سید نسیم عباس ٹیسٹ کرکٹر قیصر عباس کے ماموں تھے


ویب ڈیسک April 11, 2023
سید نسیم عباس ٹیسٹ کرکٹر قیصر عباس کے ماموں تھے (فوٹو: فائل)

پنجاب کے علاقے مریدکے میں ٹیسٹ کرکٹر قیصر عباس کے ماموں سید نسیم عباس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق کرکٹر نسیم عباس نماز فجر کے لیے گھر سے نکلے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، رخمی کرکٹرت کو لاہور منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ سید نسیم عباس کی کسی سے دشمنی نہیں تھی، مقتول نے لواحقین میں 2 بیٹے، 2 بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹر لاہور ڈویژن کی طرف سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں