پارلیمنٹ کیوں گئے جسٹس فائز عیسیٰ کی برطرفی کیلیے درخواست دائر
فائز عیسی پارلیمنٹ جاکر مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، کرپٹ سیاست دانوں کیساتھ بیٹھ کر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی گئی، وکلا
گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کرائی ہے جس میں انہیں عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار نے موقف اپنایا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس قاضی فائز عیسی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے، جسٹس قاضی فائز عیسی پارلیمنٹ جاکر مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، کرپٹ سیاست دانوں کے ساتھ بیٹھ کر ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی گئی، آئین پاکستان عدلیہ اور ایگزیکٹو کے درمیان فرق رکھنے کا کہتا ہے۔
بار کی شکیات کی کاپی سپریم جوڈیشل کونسل کے تمام ممبران کو ارسال کی گئی ہے۔