پنجاب انتخابات کیلئے21 ارب روپے تاحال نہیں ملے الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس کو بتادیا

21 ارب دینے تھے نہیں ملے، 3 لاکھ سیکیورٹی اہلکار مانگے تھے صرف 75 ہزار کی یقین دہانی کرائی گئی، رپورٹ


ویب ڈیسک April 11, 2023
(فوٹو : فائل)

پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی رپورٹ چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی ایک صفحہ پر مشتمل رپورٹ چیف جسٹس کو پیش کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب انتخابات کے لیے فنڈز دیے گئے نہ ہی مطلوبہ سیکیورٹی فورس دی گئی، 21 ارب روپے تاحال فراہم نہیں کیے گئے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب نگران حکومت نے سیکیورٹی کے لیے صرف 75 ہزار اہل کار دینے کی رضامندی ظاہر کی حالاں کہ پنجاب میں انتخابات کے لیے تین لاکھ سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں