سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 218300 روپے ہوگئی

فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600روپے اور 514روپے کا اضافہ

فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600روپے اور 514روپے کا اضافہ

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر کی کمی سے 2001 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔


فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600روپے اور 514روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 218300 روپے اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 187157 روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 40روپے بڑھ کر 2520روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 34.30روپے بڑھ کر 2160.50روپے کی سطح پر آگئی۔
Load Next Story