وزیرپختونخوا شوکت یوسفزئی اپنی زبان کو لگام دیں عابد شیر علی

مجھے ذہنی مریض کہنے والے شوکت یوسف زئی کو خود کسی ماہر ڈاکٹر سے دماغی معائنہ کرانے کی اشد ضرورت ہے،وزیرمملکت


INP April 19, 2014
مجھے ذہنی مریض کہنے والے شوکت یوسف زئی کو خود کسی ماہر ڈاکٹر سے دماغی معائنہ کرانے کی اشد ضرورت ہے،وزیرمملکت۔ فوٹو: فائل

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیر صنعت شوکت یوسف زئی اپنی زبان کو لگام دیں۔

مجھے ذہنی مریض کہنے والے شوکت یوسف زئی کو خود کسی ماہر ڈاکٹر سے دماغی معائنہ کرانے کی اشد ضرورت ہے، بجلی چوری روکنا اور بجلی چوروں کو منظرعام پر لا کر ان کے خلاف سختی سے نوٹس لینا میرا فرض ہے۔ جمعے کوپختونخوا کے وزیر شوکت یوسف زئی کے بیان پر تبصرہ کر تے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی نے کہا کہ وزارت کی کرسی پر بیٹھ کر منہ سے آگ کے شرارے نکالنا اچھا عمل نہ ہے، انھیں وزارت کے دور کو پیار و محبت اور اعلیٰ احلاق کے ساتھ یادگار بنانا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں