بنوں میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران تین دہشت گرد ہلاک

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا


ویب ڈیسک April 11, 2023
(فوٹو : فائل)

بنوں میں انیٹلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دس اور گیارہ اپریل کی رات، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے عام علاقے نورار میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تینوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں