سی سی ٹی وی کی مدد سے مسجد کا چندہ باکس چوری کرنے والا گرفتار

پولیس نے ملزم کو چند گھنٹوں بعد رہا کردیا کیوں کہ چوری کی رقم بہت کم اور چور بہت غریب تھا

بار بار چوری ہونے پر امام مسجد نے خفیہ کیمرے لگائے تھے، (فوٹو فائل)

ترکیہ میں ایک مسجد میں لگے خفیہ کیمروں کی مدد سے چندہ باکس سے پیسے چرانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بحیرہ اسود کے ساحلی شہر سامسون کی ایک مسجد میں پیش آیا جہاں ایسی چوری کی وارداتوں سے پریشان امام مسجد نے خفیہ کیمرے نصب کروائے تھے۔

اس بار چور آیا اور چندہ باکس کو توڑ کر رقم نکال لی اور اطمینان سے نمازیوں کی صف میں شامل ہوکر نماز پڑھنے کا ڈھونگ کرنے کا لگا۔ امام مسجد نے فوٹیجز پولیس کو فراہم کردیں۔




ترک پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے عادی چور کی شناخت کرلی اور اسے گرفتار کرلیا۔ چور کی عمر 51 سال تھی جسے چند گھنٹوں بعد رہا کردیا گیا کیوں کہ چوری کی رقم بہت تھوڑی تھی اور چور بہت غریب تھا۔

 
Load Next Story