آرمی چیف کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ

آرمی چیف نے اے پی سی ریموٹ ویپن سسٹمز اور دیسی ساختہ 155 ایم ایم آرٹلری گن بیرل کی تیاری اور اپ گریڈیشن کا مشاہدہ کیا


ویب ڈیسک April 11, 2023
فوٹو آئی ایس پی آر

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایچ آئی ٹی کی تکنیکی صلاحیتوں، جاری منصوبوں کی پیشرفت، مقامی بنانے کی کوششوں اور حال ہی میں کیے گئے جدید اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے ایچ آئی ٹی کی مختلف فیکٹریوں کا دورہ کیا اور پاک فوج کے لیے فراہم کردہ ٹینکوں، اے پی سی ریموٹ ویپن سسٹمز اور دیسی ساختہ 155 ایم ایم آرٹلری گن بیرل کی تیاری اور اپ گریڈیشن کا مشاہدہ کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا علمی معیشت کا مرکز ہے جو دفاعی پیداوار میں خود انحصاری حاصل کرنے اور قومی برآمدات اور معیشت میں حصہ ڈالنے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔


آرمی چیف نے اہلکاروں کی صلاحیتوں پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ایچ آئی ٹی کو مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی ضروریات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق پورا کرنے کے لیے جدید دفاعی پیداوار کے ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے افسران اور افرادی قوت کے عزم کو سراہا۔

قبل ازیں آمد پر چیئرمین ایچ ای ٹی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں