جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت پر وضاحت جاری کردی

عدلیہ کے فرد کی حوصلہ افزائی کیلئے مجھے درمیان میں بٹھایا گیا، سیاسی بیانات کے بعد وضاحت کیلیے تقریر کی، جج


ویب ڈیسک April 11, 2023
فوٹو فائل

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اسمبلی میں سیاسی بیانات کے بعد میں وضاحت کیلئے تقریر کی درخواست کی، میرے اجلاس میں بیٹھنے کے حوالے سے اعتراض باعث حیرت ہے، ایوان میں جگہ کا انتخاب خود نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پارلیمنٹ کیوں گئے؟ جسٹس فائز عیسیٰ کی برطرفی کیلیے درخواست دائر

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عدلیہ کے فرد کی حوصلہ افزائی کیلئے مجھے درمیان میں بٹھایا گیا، آئین کی گولڈن جوبلی تمام شہریوں کیلئے باعث مسرت ہے۔ تقسیم کے بیج نہ بونا بہترین مفاد میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں