چیف جسٹس اور جسٹس قاضی فائز کی دوسری اہم ملاقات
سپریم کورٹ کے دونوں ججز کے درمیان تین دن میں دوسری اہم ملاقات کے بعد جسٹس قاضی فائز نے وضاحتی اعلامیہ جاری کیا
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تین دن میں دوسری اہم ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان اہم ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری ہے، جس میں ہونے والی مشاورت کے بعد ہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے اپنا وضاحتی بیان جاری کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ججز کے درمیان ہفتہ وار تعطیل کے دوران بھی طویل ملاقات ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت پر وضاحت جاری کردی
قبل ازیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسمبلی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ سیاسی تقاریر کے بعد پارلیمنٹ میں گفتگو کرنے کی اجازت مانگی اور پھر اُن تمام باتوں سے لاتعلقی اختیار کی۔