مذاکرات 2’’شریفوں‘‘کانہیںملکی سالمیت کامسئلہ ہےسراج الحق

پرائی جنگ میں50ہزارجانوں،100ارب ڈالرکانقصان اٹھایا،طالبان کے مطالبے ماننے پر تیار نہیں


INP April 19, 2014
پرائی جنگ میں50ہزارجانوں،100ارب ڈالرکانقصان اٹھایا،طالبان کے مطالبے ماننے پر تیار نہیں،امیر جماعت اسلامی۔ فوٹو: فائل

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ مذاکرات 2 ''شریفوں'' کانہیں ملکی سالمیت اور 18کروڑ عوام کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔

حکومت سنجیدگی دکھائے توطالبان کو مزیدجنگ بندی پرراضی کیاجا سکتاہے۔ طالبان نے حکومتی مطالبات تسلیم کرکے امن پسندی کاثبوت دیا۔ مذاکرات کی کا میابی کے لیے طالبان ایک قدم آگے آئے توحکومت کو 2قدم آگے بڑھناہوگا۔ کچھ لوگ آج بھی طالبان حکو مت مذاکرات کامیاب نہیں دیکھنا چاہتے۔

دونوں شریفوں میں کوئی اختلاف بھی ہوتو اسے بھلاکر مذاکرات کے مسئلے پرایک موقف پراکٹھے ہوجاناچاہیے۔ ہم نے پرائی جنگ میں کود کر 50ہزار جانیں قربان کیں اور 100ارب ڈالرسے زائدکا معاشی نقصان برداشت کیا لیکن طالبان کے مطالبے ماننے پر تیارنہیں۔ اگر ایٹم بم کسی کو تحفظ دے سکتا تو روس ٹکڑے ٹکڑے نہ ہوتا۔ تمام سیاسی جماعتیں سیاست اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کرقوم کو امن کی طرف لے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔