مسجد اقصٰی میں یہودیوں کے داخلے پر عید تک پابندی

گزشتہ سالوں سے اسرائیل رمضان کے آخری 10 دنوں میں مسجد اقصٰی کے احاطے میں یہودیوں کے داخلے پر پابندی لگاتا آیا ہے


ویب ڈیسک April 11, 2023
[فائل-فوٹو]

یہودیوں پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر رمضان کے آخرے روزے تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں یہودیوں پر مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بینا میں کہا گیا ہے کہ یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام تک یہودی زائرین اور سیاحوں کے آنے پر پابندی رہے گی۔




واضح رہے کہ گزشتہ سالوں میں اسرائیل رمضان کے آخری 10 دنوں میں احاطے میں یہودیوں کے آنے پر پابندی لگاتا آیا ہے۔ گذشتہ ہفتے مسجد اقصٰی پر اسرائیلی فورسز کے حملے کے نتیجے میں غزہ، لبنان اور شام سے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے گئے تھے جس کے جواب میں اسرائیل نے بھی فضائی حملے کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں