صوابی میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ میں تین افراد جاں بحق
بات چیت کے دوران دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر اسلحہ تانا اور پھر فائرنگ کردی، پولیس
خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق صوابی کے علاقے شیخ جانہ میں دو فریقین کے درمیان بات چیت کے دوران کشیدگی ہوئی جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے پر اسلحہ تان لیا۔
اسی دوران ایک فریق کی جانب سے دوسرے پر فائرنگ کی گئی جس میں دو افراد جاں بحق ہوئے جبکہ متاثرہ فریق کی جوابی فائرنگ سے بھی مخالف گروہ کا ایک شخص جاں بحق ہوا۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کیے جبکہ مرنے والے تینوں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔