پشاور میں تھانے پر دہشت گردوں کا دستی بم حملہ

دستی بم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار


April 11, 2023
(فوٹو : فائل)

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں قائم تھانے پر دہشت گردوں سے دستی بم حملہ کیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے تھانہ انقلاب پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا، جس پر پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے تاہم اُن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن اور اطراف کے داخلی خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کی جارہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق تھانے پر دستی بم حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا البتہ دیوار کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں