واٹس ایپ ’زومبی‘ گروپس ختم کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرائے گا

یہ فیچر صارفین کو ’زومبی‘ چیٹس کو ختم کر کے ان کا واٹس ایپ مزید بہتر انداز میں مرتب رکھنے میں مدد دے گا


ویب ڈیسک April 12, 2023

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی ایک فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جس کے تحت صارفین اپنے گروپ چیٹ کی معیاد کے اختتام کا تعین کر سکیں گے۔

ایپ کے حوالے سے لیک ہونے والی معلومات کے مطابق گروپ کے اختتام کے لیے متعین کردہ تاریخ کو گروپ ممبران سے پرانے میسجز یا مکمل چیٹ ختم کرنے کے متعلق کہا جائے گا۔

اس فیچر کے متعارف کرائے جانے کا مقصد میموری کے مسئلے کو حل کرنا ہے کیونکہ پچھلے پیغامات کو محفوظ رکھنے کی وجہ سے ایپ موبائل کی میموری کا بڑا حصہ استعمال میں لے لیتی ہے۔

یہ فیچر صارفین کو 'زومبی' چیٹس کو ختم کر کے ان کا واٹس ایپ مزید بہتر انداز میں مرتب رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صرف اس صارف کی ڈیوائس سے پیغامات ڈیلیٹ ہوں گے جس نے گروپ کی چیٹ کی معیاد کے اختتام کا تعین کیا ہوگا۔ دیگر ممبران کو تب تک ان پیغامات تک رسائی ہوگی جب تک وہ خود ان کو ڈیلیٹ نہ کردیں۔

ایک صارف نے گوگل پلے بِیٹا پروگرام میں فی الحال آزمائے جانے والی اس واٹس ایپ اپ ڈیٹ کی نشان دہی کی۔

(تصویر: WABetaInfo) (تصویر: WABetaInfo)

ویب سائٹ واٹس ایپ بِیٹا انفو پر شائع ہونے والے اسکرین شاٹس میں 'ایکسپائرنگ گروپ' کے اسکرین کو دیکھا جاسکتا ہے جو اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ظاہر ہوگا۔

اس اسکرین میں مختلف دورانیے پر مشتمل آپشن موجود ہوں گے جن میں ایک ماہ، ایک ہفتہ یا ابھی کا آپشن شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں